تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1

عراق میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں،10افراد زخمی

اے آر وائی - موصل: عراق میں امریکی فوجوں کی موجودگی میں ممکنہ توسیع کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں دس افراد زخمی ہوگئے.



عراقی شہر موصل میں ہزاروں افراد نے ملک میں امریکی فوجوں کی موجودگی میں ممکنہ توسیع کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں عراق کے مختلف شہروں سے آئے تیس ہزار افراد نے شرکت کی۔ عراقی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ پانی پھینکا اور ہوائی فائرنگ کی۔ جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر پھتراؤ شروع کردیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران دس افراد زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.