1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1
شام:جنوبی شہر درا میں فوج کی فائرنگ،25افراد ہلاک،درجنوں زخمی
اے آر وائی - دمشق: شام کے جنوبی شہر دِرا میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچیس ہوگئی۔ دوسری جانب امریکا نے شام پر پابندیاں عائدن کرنے کی دھمکی دے دی۔
شام کی فوج جنہیں ٹینکوں کی مدد حاصل تھی جنوبی شہر درا میں داخل ہوگئی اور آپریشن شروع کیا۔ اس دوران بھاری ہتھیاروں سے شامی حکومت مخالف افراد اور احتجاجی مظاہرین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران پچیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
فوج نے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقوں میں بھی مظاہرین کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ جبکہ ملک بھر میں پانچ سو سے زائد مخالفین کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب امریکا نے شام میں مظاہرین کی ہلاکت کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ وہ شام پر دباؤ ڈالنے کیلئے پابندیوں سمیت مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔