تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1

سرلنکن خانہ جنگی، تحقیقات کا حکم نہیں دے سکتا،بان کی مون

اے آر وائی - نیو یارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہاہے کہ وہ سری لنکا میں خانہ جنگی کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کا حکم دینے اختیار نہیں رکھتے۔



بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انکے اختیارات محدود ہیں اور وہ سری لنکن حکومت کی مرضی یا ممبر ممالک کی جانب سے کسی مناسب انٹرنیشنل فورم پر فیصلے کے بغیر تحقیقات کے احکامات نہیں دے سکتے۔ واضح رہے بان کی مون کی جانب سے بنائے گئےمشاورتی پینل نے اپنی رپورٹ میں سری لنکن فوج اور تامل باغیوں کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کی سفارش کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.