1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1
وکی لیکس کافوجی دستاویزات افشاں کرناقابل مذمت ہے، امریکا
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا نے وکی لیکس پر گوانتاموبے جیل کے قیدیوں سے متعلق امریکی فوج کی دستاویزات افشاں کرنے کی مذمت کی ہے۔ وائٹ ہاٴؤس کی جانب سے جاری بیان میں ان دستاویزات کو افشاں کئے جانے کو غلط اقدام کہا گیا ہے۔
واضح رہے وکی لیکس کی جانب سے جاری کی گئی یہ نئی دستاویزات گوانتاموبے جیل میں موجود ایک سو بہتر قیدیوں کے متعلق امریکی فوج کی اٹیلی جنس اندازوں پر مبنی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ان قیدیوں کو مناسب بحالی اور نگرانی کے عمل سے گزرنے کے بغیر رہا کیا گیا تو اس سے امریکا اور اتحادیوں کو خطرات ہوسکتے ہیں۔