1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1
اوباما کی صدارت میں قومی سلامتی ٹیم کا اجلاس
اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی صدر کی سربراہی میں قومی سلامتی ٹیم کا اہم اجلاس،براک اوباما نے دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تعاون کا جائزہ لیا۔
وہائٹ کے ترجمان جے کارنی نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں پاکستان اور افغانستان سمیت خطے میں امن امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اور افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف جنگ سمیت امریکی فوجیوں کی واپسی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ایک سوال پر جے کارنی کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس خصوصی طور پر پاکستان کے متعلق نہیں تھا۔ اجلاس میں نائب صدر جو بائیڈن، وزیر دفاع رابرٹ گیٹس، فوج کے سربراہ مائیک مولن، سیکورٹی انٹیلی جنس مشیروں کے علاوہ پاکستان اور افغانستان میں امریکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔