تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2

برطانوی مساجد میں شدت پسندی کی تربیت دی گئی،رپورٹ

اے آر وائی - لندن : برطانوی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں گرجا گھروں اور ہوٹل پر حملہ کرنے والا دہشت گرد برطانوی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ تھا، لندن کی چار مساجد میں تربیت کے بعد پینتیس دہشتگرد پاکستان اور افغانستان جہاد کیلئے بھیجے گئے.



برطانوی اخبار نے گوانتاناموبے کی فائلوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ برطانیہ کی چار مساجد اور اسلامی سینٹرز بیس برس تک شدت پسندی اور دہشتگردی کی تربیت دینے میں مصروف رہے۔ ان مساجد سے تربیت لیکر نائجیریا اور دیگر اسلامی ممالک سے آنے والے نوجوان پاکستان اور افغانستان جہاد کیلئے پہنچے۔



اخبار کے مطابق شدت پسندی اور دہشتگردی کی تربیت برطانیہ کے دو بڑے معلموں ابو حمزہ اور ابو قتادا نے دی۔ دونوں معلم برطانیہ میں سرکاری خرچ پر مقیم تھے اور امامت کرتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان بھیجے جانے والے پینتیس دہشتگردوں میں سترہ برطانوی شہری تھے۔ جبکہ بقیہ نائجیریا اور دیگر ممالک سے برطانیہ آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.