تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3

ایئر بیس پر فائرنگ، چھ امریکی فوجی ہلاک،حملہ آورماراگیا

اے آر وائی - کابل : کابل ایئر بیس پر افغان پائلٹ کی غیر ملکی فوجیوں پر فائرنگ سےچھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، اتحادی فوج نے پائلٹ کو ہلاک کردیاہے۔



افغان وزارت دفاع کے حکام کےمطابق کابل ایئربیس پر تلخ کلامی کے بعد افغان فوجی نے نیٹو افواج پر فائرنگ کردی۔ تاہم افغان اور نیٹو فوج نے مسلح پائلٹ کو ہلاک کردیا۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ظہیر عظمی فائرنگ کرنے والے پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ افغان فوج کے زیر استعمال کابل ایئربیس کے ایک حصے پر پیش آیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.