1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:5
اوباما انتظامیہ میں اعلیٰ سطح کی تبدیلیاں
اے آر وائی - واشنگٹن : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیاہے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پینیٹا کو امریکا کا نیا وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان ہے، جبکہ ڈیوڈ پٹریاس کو سی آئی اے کے سربراہ کی ذمہ داریاں دی جائینگی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہاکہ عراق کے سابق سفیر ریان سی کروکر کو افغانستان میں سفیر مقرر کیا جائیگا۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس ریٹائر ہورہے ہیں۔اور اس کے متعلق امریکی صدربراک اوباما کو آگاہ کرچکے ہیں۔