1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:5
عراق: پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ،7 پاکستانی جاں بحق
اے آر وائی - انبار : عراق کے مغربی صوبے انبار میں بس حادثے میں سات پاکستانی جاں بحق جبکہ ایرانی شہریوں سمیت بائیس زائرین زخمی ہوگئے ہیں۔
عراقی پولیس کے مطابق زائرین کی بس شام کی سرحدوں کے قریب صحرا میں الٹ گئی۔ جس کے باعث سات پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ بائیس زخمی ہوگئے۔ جن میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو انبار اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔