تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6

شامی حکومت کے خلاف سلامتی کونسل مذمتی قراداد منظور نہ کرسکی

اے آر وائی - دمشق: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شامی حکومت کے پرتشدد اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد منظور نہ کرسکی۔ دوسری جانب شامی حکومت کے اقدامات کے خلاف حکمراں بعث پارٹی کے دو سو اراکین مستعفی ہوگئے۔



شام میں جاری سیاسی بحران پر غور کے لیے آج سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فرانس، برطانیہ، جرمنی اور پرتگال نے شام میں جاری پرتشدد کارروائیوں کے خلاف ایک مذمتی قرارداد پیش کی۔ تاہم اجلاس میں قرارداد پر بحث کے دوران کونسل کے ارکین میں اتفاق رائے نہ ہوسکا۔



دوسری جانب گذشتہ روز شام کے شہر دراع میں شامی سیکورٹی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے خلاف حکمراں بعث پارٹی کے دو سو اراکین نے استعفی دے دیا۔ پارٹی حکام کے جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مستعفی اراکین نے مظاہرین اور شہریوں کے خلاف حکومت کے پرتشدد اقدامات می مذمت کرتے ہوئے پارٹی سے استعفی دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.