تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6

لیبیا کی عبوری قومی کونسل امریکی حمایت کی حقدار ہے، امریکا

اے آر وائی - واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ لیبیا کی عبوری قومی کونسل امریکی حمایت کی حقدار ہے۔ تاہم ابھی کونسل کو لیبیا کی قانونی حکومت تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔



واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ عبوری کونسل مدد کی حقدار ہے تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ اسے لیبیا کی قانونی حکومت تسلیم کیا جائے یا نہیں۔



دوسری جانب لیبیا میں برسرپیکار باغیوں نے تیل کی دولت سے مالا مال قصبے بریجا کا کنٹرول قبضے میں رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ صدر معمر قذافی کو اقتدار سے ہٹانے کی کوششیں شروع جاری رہے گی۔ ادھر طرابلس میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے لیبیائی حکام سے ملاقات کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.