تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9

پاکستان اور سی آئی اے کے تعلقات مزید متاثر ہونے کا خدشہ

اے آر وائی - نیویارک : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیاہے کہ جنرل ڈیوڈ پٹریس کے سی آئی اے ڈائریکٹر بننے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید متاثر ہوسکتے ہیں۔



امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پاکستانی اور امریکی حکام کے حوالے سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاکہ جنرل ڈیوڈ پٹریس کے سی ائی اے ڈائریکٹر بننے سے ڈرون طیاروں کا پروگرام براہ راست ان کے کنٹرول میں آگیا ہے۔ اخبار کے مطابق پٹریس پاکستان پرواضح کرچکے ہیں کہ ڈرون حملے کم نہیں ہونگے جبکہ پاکستان ڈرون حملے بند کرانا چاہتاہے۔



اخبار کے مطابق شمسی ایئربیس بند ہونے کے بعد اب ڈرون حملے افغانستان سے کئے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پٹریس اور مائیک مولن آئی ایس آئی پر طالبان کی مدد کے الزامات عائد کرچکے ہیں۔ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹر ڈینس بلیئر نے اخبار کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں آئی ایس آئی اور سی آئی اے کے تعلقات کی بحالی مشکل ہے۔ آئی ایس آئی ڈرون حملوٕں کا خاتمہ چاہتی ہے جبکہ سی آئی اے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.