تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9

بھارت میں پائلٹوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

اے آر وائی - نئی دہلی : بھارت میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے پائلٹوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے، پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافرمتاثر ہوئے ہیں۔



بھارت کی سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے تقریبًا آٹھ سو پائلٹوں کی ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافروں کیلئےمشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔



رپورٹ کے مطابق ہڑتال کا سلسلہ منگل کی نصف شب سے شروع ہوا ۔ گزشتہ روز اس کا اثر قدرے کم تھا لیکن آج بہت سی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ملکی پروازوں کے پائلٹس غیر ملکی پروازوں کے پائلٹوں کے برابر تنخواہوں اور سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.