1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
امریکاکےپاکستان میں طالبان کے ٹھکانوں پرتحفظات
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا نے نیٹو کی پہنچ سے باہر پاکستان میں طالبان کے مبینہ محفوظ ٹھکانوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید موثر بنانا ہوں گی۔
امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو پیش کی جانے والی اپنی ششماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں سیکورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال کے بعد پاکستان کو اپنی سرزمین پر موجود شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج میں اضافے سے طالبان کی شدت پسندی پر کاری ضرب لگی ہے تاہم گذشتہ خزاں کے مقابلے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ پینٹاگون نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ سال دو ہزار گیارہ کے بعد اتحادیوں کو سخت لڑائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔