1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
صنعا: لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، صدر سے استعفی کا مطالبہ
اے آر وائی - صنعا: یمن کے دارلحکومت صنعا میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ صدر علی عبداللہ صالح سے استعفی کا مطالبہ کردیا۔
دارلحکومت صنعا کی سب سے بڑی شاہراہ پر ایک لاکھ سے زائد افراد نے گذشتہ تین ماہ کے دوران حکومت مخالف مظاہروں میں شہید ہونے والوں سے وفاداری کا دن منایا۔
مظاہرین نے عرب معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے صدر علی عبداللہ صالح سے فوری استعفی کا مطالبہ کیا۔ ادھر صنعا کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر گذشتہ تین ماہ کے دوران حکومتی تشدد میں ہلاک ہونے والے ایک سو بیالیس افراد کے نام پڑھ کر سنائے گئے۔ صنعا کے علاوہ حدیدیہ میں پولیس اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔