تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11

شام کے شہر درعا میں ٹینک داخل، گولہ باری، چار شہری ہلاک

اے آر وائی - درعا : شام کے شہر درعا میں ٹینک داخل، گولہ باری اور فائرنگ میں چار شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔عینی شاہدین نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے دارالحکومت دمشق کے ضافاتی علاقے درعا میں جمہوریت کے حامیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ آج مزید دس ٹینک آنے کےبعد کارروائی کو تیز کردیا گیا۔ اور جہوریت کے حامیوں کےزیر قبضہ مسجد سے لوگوں کو فائرنگ کے ذریعے منتشر کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حزب اختلاف کا کہناہے کہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ابتداع سے اب تک سرکاری فوج کی کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.