1 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:38
امریکا میں طوفان، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 350 تک پہنچ گئی
اے آر وائی - نیویارک : امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین سو پچاس سے تجاوز کرگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دس ہزار سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ نقصان ریاست الباما میں ہوا جہاں دو سو پچاس افراد ہلاک جبکہ سترہ سو سے زائد زخمی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست ورجینیا، آرکنساس، میسی سیپی، ٹینیسی اور جارجیا میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب طوفان سے متاثر ہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم بحالی کے کاموں میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
دوسری جانب انشورنس کمپنیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تباہ ہونے والے مکانات پر دو سے پانچ ارب ڈالر کا خرچہ آئے گا۔ انشورنس کمپنیوں کو تشویش ہے کہ وہ اتنے اخراجات کیسے برداشت کریں گے۔ حالیہ طوفان امریکی تاریخ کی دوسری بدترین قدرتی تباہی ہے۔ اس سے قبل انیس سو پچیس میں طوفان کے باعث سات سو سینتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔