3 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:40
اسامہ کی ہلاکت،نائن الیون کےمتاثرین کااظہارمسرت
اے آر وائی - نیو یارک : نائن الیون کے حملے میں ہلاک ہونیوالے افراد کےلواحقین نےاسامہ بن لادن کی موت پرخوشی کااظہارکیاہے۔ امریکی شہر نیویارک میں متاثرہ خاندانوں کےافراد نےاپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ دس برس بعدنائن الیون کاماسٹرمائنڈ ماراگیا۔
نائن الیون کے حملے میں ہلاک ہونےوالے تیئیس سالہ نوجوان کرسٹوفر کےوالدالسینتورااور والدہ مارین نےکہا کہ جب انہوں نےپہلی باریہ خبرسنی تووہ کچھ دیرسکتےمیں رہےاورانہیں یقین نہیں آرہاتھاکہ ایساحقیقت میں ہواہے۔یقین تب آیاجب انہوں نےٹی وی پر صدر اوبامہ کا خطاب سنا۔
ایک اورشخص سیلی ریجن ہارڈ جن کابیٹا اس سانحہ میں ہلاک ہواتھا،نےکہاکہ یہ خبر ان کےلیے حیران کن تھی ۔انہوں نے ہمیشہ اس وقت کاانتظارکیاکہ کسی دن اسامہ کوگرفتارکرلیاجائےگا۔تاہم انہیں اسامہ کی موت پرمسرت ہوئی۔