3 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:42
اسامہ بن لادن کےخلاف امریکی آپریشن کی تصاویر جاری
اے آر وائی - واشنگٹن : اسامہ بن لادن کےخلاف امریکی آپریشن کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں ۔ اس آپریشن کووائٹ ہاؤس کے سیچویشن روم میں صدراوبامہ اور اس کی قومی سلامتی کونسل کی ٹیم نےمشترکہ طورپردیکھا۔
صدراوبامہ آپریشن کےدوران اپنی ٹیم کے حوالے سےبہت متفکر نظرآئے۔آپریشن کی کامیابی کےبعداوباما نے سیکورٹی اہلکاروں کو مبارکباد دی ۔ اسامہ کیخلاف آپریشن کا خفیہ کوڈ’’جیرونیمو‘‘ تھا آپریشن کو اوباما نے خود مانیٹر کیا۔