3 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:44
اسامہ کی موت خوش آئند ہے، سیکیورٹی کونسل
اے آر وائی - نیو یارک : اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نےاسامہ بن لادن کی موت کو خوش آئند قراردیاہے۔ سیکورٹی کونسل کےصدارتی بیان میں کہاگیاہے کہ یہ بات بہت خوش آئندہےکہ اسامہ بن لادن اب پھر کبھی دہشتگردکارروائی نہیں کرسکے گا اور کہاگیاکہ دہشتگردی کوکسی بھی مذہب،قوم،تہذیب اور گروپ کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیے ۔
بیان میں اس کوشش کوسراہتےہوئے کہا گیاکہ وہ تمام ریاستیں جودہشتگردی کےخلاف برسرپیکارہیں ہوشیاررہیں اوراپنی کوششوں میں مزید تیزی پیداکریں۔سیکورٹی کونسل نےان تمام متاثرہ خاندانوں سےدلی ہمدردی اورتعزیت کی جو دہشتکردی سے متاثرہوئے۔