تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:46

القاعدہ اسامہ کے قتل کابدلہ لے سکتی ہے،سی آئی اے

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نےخبردارکیاہے کہ القاعدہ اسامہ کےقتل کا بدلہ لینےکی کوشش کرے گی ۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیئون پنیٹا نےسی آئی اے کے ملازمین کے نام ایک پیغام میں کہا کہ اسامہ ان شدت پسندوں کا وہ واحد رہنما تھا جس کے نظریے نے ان کےانتقامی جذبے کوبھرکایا اور وہ اب اس دنیا میں نہیں ہے۔



پنیٹاکا کہناتھاکہ ہم لوگ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک القاعدہ کے ہرایک کارکن کوانصاف کے کٹہرے میں نہ لاکھڑاکریں ۔لیئون پنیٹا اسامہ کے خلاف امریکی آپریشن کےحوالےسے آج ایوان نمائندگان کو بندکمرے کے اجلاس میں بریفنگ بھی دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.