تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:31

طرابلس میں برطانوی،اطالوی سفارتخانوں پر مظاہرین کے حملے

اے آر وائی - طرابلس : لیبیا کے حکمراں معمر قذافی کے بیٹے سیف العرب اور تین پوتوں کی تدفین کردی گئی، جس کے بعد طرابلس میں ہزاروں افراد نے مغربی ممالک کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے۔ مشتعل افراد نے برطانوی اور اطالوی سفارتخانوں پر حملہ کردیا۔



مظاہرین نے برطانوی اور اطالوی سفارتی مشنز کی عمارتوں پر پٹرول بموں سے حملے کئے ، جس کے نتیجے میں ان عمارتوں سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔ ادھر لندن میں برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے لیبیا کے سفیر کو ملک سے نکل جانے کے احکامات جاری کردیئے۔ اٹلی نے بھی ان واقعات کی مذمت کی ہے۔



دوسری جانب ساحلی شہر مصراتہ پر قذافی افواج کی گولہ باری جاری ہے جس کے نتیجے میں بندرگاہ پر آگ لگی ہوئی جسے تاحال بجھایا نہیں جاسکا۔ باغیوں نے بندرگاہ پر بدستور قبضہ برقرار رکھنےکا دعویٰ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.