تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:41

القاعدہ کے ممکنہ حملوں کا خطرہ،دنیا بھر میں سیکورٹی سخت

اے آر وائی - واشنگٹن : اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینے کیلئے القاعدہ کے حملوں کے خطرے کے باعث امریکا سمیت دنیا بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی۔ عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق امریکا، برطانیہ سمیت یورپ اور دیگر ممالک میں یہ بھی تشویش پائی جاتی ہے کہ القاعدہ بدلہ لینے کیلئے کہیں بھی بڑا حملہ کرسکتی ہے۔ گیارہ ستمبر کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد امریکی تفتیش کاروں کو بتا چکاہے کہ اسامہ کی گرفتاری یا ہلاکت کی صورت میں القاعدہ یورپ پر ایٹمی حملے کرے گی۔ ایٹم بم یورپ میں ہی چھپایا گیا ہے۔



ادھر تحریک طالبان نے بھی اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ امریکا میں جوہری تنصیاب سمیت سرکا ری عمارتوں پر سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ ادھر برطانیہ،فرانس، جرمنی، روس، چین اور دیگر ممالک نے بھی چوکسی بڑھا دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.