تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44

میکسیکو: دورانگو جیل میں متحارب گروپوں میں تصادم،9افراد ہلاک

اے آر وائی - دورانگو: میکسیکو کے شہر دورانگو کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ میکسیکن سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں بند دو مخالف گروپوں کے قیدیوں میں ہونے والا جھگڑا ہنگامے کی صورت اختیار کرگیا،متحارب گروپوں کے قیدیوں ایکدوسرے پر آتشی اسلحے اور چاقوئوں سے حملے کئے۔



میکسیکو کے تمام جیلوں میں منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد بھرے پڑے ہیں جن میں خطرناک گینگز کے ارکان بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.