تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44

انقرہ: ترکی کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اے آر وائی - انقرہ : ترکی کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت چھ ریکارڈ کی گئی۔



زلزلے کا مرکز ملک کے جنوب مغربی علاقے کے قصبے کتایہ سے پچاس میل دور زیر زمین چار اعشاریہ چھ کلومیٹر تھا۔ جھٹکوں سے استنبول کے شمالے علاقوں عمارتٰیں لرز اٹھیں۔ حکام کے مطابق اناطولیہ میں ایک یونیورسٹی کی خالی عمارت جھٹکوں سے منہدم ہوگئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ چھ شدت کے جھٹکوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.