تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44

نیٹو کی فضائی بمباری، قذافی فورسز کے 8 بحری جہازغرق

اے آر وائی - طرابلس: نیٹو نے لیبیا کی مختلف بندرگاہوں پر رات بھر کی بمباری کے دوران قذافی فورسز کے آٹھ بحری غرق کردیے۔ امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ لیبیا کے حکمران کرنل قذافی کااقتدار سے جانا طے ہوچکاہے۔ ادھر لیبیائی باغیوں نے اپنا ٹی وی چینل قائم کرلیا۔



لیبیا میں نیٹو مشن کے نائب سربراہ ایڈمرل رسل ہارڈنگ نے بتایا کہ بحری جنگی جہازوں کو طرابلس، الخمس اور سرت کی بندرگا ہوں پر نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قذافی فورسز کی جانب سے بحری قوت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے بعد نیٹو کے پاس اور کوئی چارہ نہیں بچا کہ قذافی کی بحری قوت کو تباہ کردیا جائے۔



امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ لیبیا کے حکمران کرنل قذافی کا اقتدار سے جانا طے ہے۔ دوسری جانب لیبیا میں باغیوں نے اپنا ٹی وی چینل " لیبیا فار دی فری " قائم کرلیا ہے۔ باغیوں نے کہا کہ چینل قائم کرنے کا مقصد اپنی جدوجہد کو تیز کرنا ہے۔ باغیوں نے امید ظاہر کی کہ نیا چینل لیبیا کی عوام کے لیے سرکاری چینل کے متبادل کے طور پر سامنے آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.