تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44

امریکا اپنی فوج پاکستان میں اتارنے کو تیار ہے، رون پال

اے آر وائی - ٹیکساس: امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار رون پال نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اپنی افواج پاکستان میں اتارنے کے لیے تیار ہے۔

ممتاز امریکی ٹی وی چینل۔ ایم ایس این بی سی ۔کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے رون پال نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکا پاکستان میں داخل ہونے کو تیار ہے تاہم ایسا کوئی بھی اقدام واہیات ہوگا کیونکہ امریکا کی خارجہ پالیسی اس نوعیت کی ہے کہ ایسے اقدام کی ضرورت نہیں۔



پال نے کہا کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان میں اسامہ کے خلاف آپریشن کرکے اپنے آئندہ کے ارادوں کا پیغام دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے اور پاکستان میں دیگر کارروائیاں ملک میں خانہ جنگی شروع کرنے کے مترادف اور اپنے اتحادی کی قومی سلامتی کے خلاف ورزی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.