1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45
پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے، بھارتی وزیر دفاع
اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہاہے کہ بھارت سے تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنے ہوگی۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہاہے کہ بھارت سے تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنے ہوگی۔
نئی دہلی میں فوجی کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین سنے دہشتگردی کا نیٹ ورک ختم کرے۔ بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارت وزیر دفاع نے الزام عائد کے پاکستان کے کچھ لوگ دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔