تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45

شام ، فورسز کی فائرنگ سے 21 مظاہرین ہلاک

اے آر وائی - دمشق : شام میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 21 مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں ۔



غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نماز جمعہ کے بعد حمس ، درعا ، درایااور مارت ال سمیت مختلف شہروں میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور جمہوریت کے حق میں نعرے بازی کی ۔ اس دوران شام کی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.