تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45

القاعدہ کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ،امریکی صدر اوباما

اے آر وائی - ورجینیا: امریکی صدر براک اوبامانے کہاہے کہ القاعدہ کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ۔اسامہ بن لادن کوگرفتارکرنایامارنا ہماری اولین ترجیح تھی ورجینیامیں سی آئی اے ملازمین سے خطاب میں براک اوبامانے کہاکہ سی آئی اے نے اسامہ آپریشن میں اہم کردارادا کیا۔ ایبٹ آبادکمپاؤنڈ میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کایقین نہیں تھا، آپریشن کی اجازت اس لیے دی کہ انہیں سی آئی اے اہلکاروں کی صلاحتیوں پرمکمل اعتماد تھا۔



امریکی صدرنے کہاکہ القاعدہ سربراہ کی ہلاکت منظم ٹیم ورک کا نتیجہ تھی۔ اسامہ کےکمپاؤنڈ سےملنےوالی معلومات کادن رات تجزیہ کررہے ہیں۔امریکی صدرنے بتایاکہ انھوں نے سی آئی اے کواسامہ بن لادن کوگرفتاریا قتل کرنے کیلئے کوششیں دوگنا کرنے کےاحکامات دیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.