1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45
اسرائیل نے1967کی سرحدوں پر واپسی کی تجویزمسترد کردی
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکااور اسرائیل میں مشرق وسطیٰ امن میپ پراختلافات برقرارہیں۔ اسرائیل نے انیس سوسڑسٹھ کی سرحدوں پر واپسی کی تجویز مسترد کردی ۔
وائٹ ہاؤس واشنگٹن میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئےاسرائیل کئی رعایت دینے پر تیارہے۔ لیکن انیس سوسڑسٹھ کی سرحدوں پرواپسی ممکن نہیں۔ انھوں نے کہاکہ فلسطین کوحماس اور امن میں سےکسی ایک کاانتخاب کرناہوگا۔ امریکی صدر کاکہنا تھا کہ واشنگٹن کے اسرائیل کے ساتھ دیرینہ اور غیرمعمولی نوعیت کےتعلقات ہیں۔