1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
آئی ایم ایف کے سربراہ ڈومنیک اسٹراس نیویارک کی جیل سے رہا
اے آر وائی - نیو یارک : آئی ایم ایف کے سربراہ ڈومنیک اسٹراس کو نیویارک کی جیل سے رہا کردیا گیا ۔ ڈومنیک اسٹراس کی رہائی ضمانت کے بعد عمل میں آئی ہے ، تاہم اس دوران وہ نیویارک میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بند رہیں گے۔ ان پر امریکا چھوڑنے پر پابندی ہے۔ انکے اپارٹمنٹ کے باہر سیکورٹی تعینات کردی گئی ہے۔
ڈومنیک اسٹراس پر الزام ہے کہ انھوں نے ہوٹل میں ملازمہ کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔اور واقعے کی بعد امریکا سے فرار ہونا چاہا۔لیکن انھیں عین وقت پر طیارے سے اتار کر حراست میں لے لیا گیا تھا۔