1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
شام میں حکومت مخالف مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ، 34ہلاک
اے آر وائی - دمشق: شام کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت چونتیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق وسطی شہر حمس میں بارہ، دارعا میں دو، مارچ النعمان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے۔
شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مظاہرین مسلح تھے اور احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔شام کے ساحلی شہروں بانیاس اور لطا کیہ سے بھی مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے مابین تصادم کی اطلاعات ملی ہیں۔
امریکہ نے دو روز قبل ہی شام کے صدر بشار الاسد پر پابندیاں عائد کی تھیں ، جمعرات کو امریکی صدر براک اوباما نے اپنے پالیسی بیان میں کہا تھا کپ بشار الاسد اپنے ملک میں جمہوری تبدیلی کی قیادت کریں یا پھر راستے سے ہٹ جائیں۔