تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46

نیٹو بمباری کے باوجودطرابلس بندرگاہ آپریشنل ہے، لیبیائی حکام

اے آر وائی - طرابلس : لیبیائی حکام نے کہا ہے کہ نیٹو افواج کی بمباری کے باوجود طرابلس کی بندرگاہ آپریشنل ہے، حملے میں صرف چھوٹے بحری جہازتباہ ہوئے۔ طرابلس پورٹ کے جنرل منیجر نے میڈیا کو بتایا کہ بندرگاہ بدستور آپریشنل ہے، بین الاقوامی کمپنیاں اپنی بحری نقل و حمل جاری رکھ سکتی ہیں، لیبیائی حکومت انھیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرسکتی ہے۔



دوسری جانب نیٹو کی جانب سے جاری کردہ وڈیو میں طرابلس کی بندرگاہ کے مناظر دکھائے گئے ہیں، جس میں جنگی بھری جہازوں سے شعلے بلند ہورہے ہیں۔ ویڈیو لڑاکا طیارے میں نصب کیمرے سے بنائی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.