تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46

بھارت نے 50 مطلو بہ افراد کی فہرست واپس لے لی

اے آر وائی - نئی دہلی : متعدد مطلوبہ افراد ملک میں ہی ہونے پر بھارت نے پاکستان کو دی جانے والی پچاس مطلوبہ افراد کی فہرست میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اسے واپس لے لیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کو اس وقت ندامت کا سامان کرنا پڑا جب معلوم ہوا کہ پاکستان کو دی گئی پچاس مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل ایک دہشتگرد بھارتی شہری ہے۔ اور وہ بھارت کی جیل میں قید ہے۔ جبکہ ان کا خاندان اب بھی بھارت میں مقیم ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور مطلوبہ شخص بھی بھارت میں ہی موجود ہے۔



برطانوی ٰخبررساں ادارے کے مطابق متعدد بار ندامت کےبعد بھارت نے اس فہرست کو واپس لے لیاہے۔ بھارتی وزیرداخلہ پی چدم برم بے مڈیا کو بتایا کہ فہرست میں غلطیاں سی بی آئی نے کی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.