1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
یورپ میں اقتصادی بحران پیدا کرنے کا القاعدہ کا منصوبہ
اے آر وائی - لندن : ایک برطانوی اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ یورپ میں ہائی جیکنگ اور آئل ٹینکر بحری جہازوں کو بندرگاہوں سے ٹکرا کر تباہ کرنے کا منصوبہ بنالیا تھا۔ جس سے بڑااقتصادی بحران پیداہوسکتاتھا۔
یہ انکشاف پاکستان میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے حاصل ہونے والی دستاویزات کی روشی میں ہوا ہے ۔اس حوالے سے متعلقہ ممالک کو آگاہ کردیا گیا،اور یورپ میں آئل اور گیس کے شعبوں کو سیکورٹی کا نظام بہتر بنانے کا مشورہ دیاگیا ہے ۔