1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
بی جے پی کا پی چدم برم کے استعفے کا مطالبہ
اے آر وائی - نئی دہلی : ہندو انتہا پسند پارٹی بی جے پی نے پاکستان کو دی گئی پچاس مطلوبہ افراد کی فہرست میں غلطیوں کا ذمہ دار بھارت کی وزارت داخلہ کو قرار دیتے ہوئے وزیرداخلہ پی چدم برم کے استعفے کا مطالبہ کیاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ترجمان پرکاش جاویدکار نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ وزارت داخلہ اپنی غلطیوں کا الزام سی بی آئی یا کسی اور ایجنسی پر نہیں ڈال سکتی۔ دہشتگرد بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ اور پاکستان سےحوالگی کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔
پرکاش نے کہاکہ وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ پہلے اس بات کی تصدیق کرے کہ مطلوبہ افراد کہیں بھارتی جیلوں میں قید یا بھارت میں ہی تو چھپے ہوئے نہیں۔ بی جے پی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایجنسیوں میں معلومات کا تبادلہ نہ ہونا۔ دیگر کوتاہیاں وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے۔ اس بھیانک غلطی پر وزیر داخلہ پی چدم برم کو مستعفی ہونا چاہئیے۔