تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46

کابل:افغان فوجی اسپتال میں دھماکہ،3 ہلاک، متعدد زخمی

اے آر وائی - کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ملٹری اسپتال میں خودکش دھماکے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں قائم فوجی اسپتال داؤد کے ایک خیمے میں خودکش بمار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔



افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد زاہر عظیمی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ دھماکے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ تاہم اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے کہ دھماکہ خودکش تھا یا پہلے سے رکھا ہوا بم پھٹا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.