1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
مصنفہ اروندھتی رائے پر بھارتی شدت پسندوں کا حملہ
اے آر وائی - نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور ماؤ باغیوں سمیت دیگر علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی پر بھارتی حکومت پر تنقید کرنے والی مصنفہ ارون دھتی رائے پر شدت پسندوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی انتھاپسندوں نے معروف مصنفہ اروندھتی رائے کو اس وقت نشانہ بنانے کی کوشش کی جب وہ ایک خبر پر تبصرہ کررہی تھی۔ کم از کم چار شدت پسندوں نے حملہ کیا۔ ارون دھتی رائے پر پمفلیٹ پھینکے اورارون دھتی مردہ باد اور جےبھارت جےبھارت کے لگاتےانکی طرف حملے کے لیے آگے بڑھے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے چاروں نوجوانوں کو اسٹوڈ یو سے باہر نکال کر گرفتار کرلیا۔