تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46

اسامہ ہلاکت ، پاکستان سے جلد بازی نہ کی جائے ، رمزفیلڈ

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی وزیردفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ نے کہا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد اوباما انتظامیہ پاکستان کے ساتھ جلد بازی نہ کرے، امداد میں کمی سمیت تنگ نظری کے اقدامات نہ کئے جائیں۔



واشنگٹن میں امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں زمز فیلڈ کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ جس سے ثابت ہو کہ حکومت پاکستان اسامہ کی موجودگی کے متعلق جانتی تھی۔ رمز فیلڈ نے کہاکہ پاکستان کے متعلق غلط اندازوں سے تعلقات متاثر ہونگے۔



ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے بہتر تعلقات لازمی ہیں۔ رمز فیلڈ نے اعتراف کیاکہ ماضی میں بش انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات ختم کئے تو پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.