1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
بھارت شورش زدہ پڑوس میں گھرا ہوا ہے،چدم برم
اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے کہاہے کہ بھارت شورش زدہ پڑوس میں گھرا ہواہے، پڑوسی ممالک کی حکومتیں کمزور ہیں،ہماری افواج ملکی سلامتی اور مختاری کی حفاظت کیلئے تیار ہیں۔
نئی دہلی میں بارڈر سیکورٹی فورس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا پڑوسی ممالک میں کمزور حکومتیں ہونے کے باعث بھارت کی سلامتی اور آزادی کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ چدم برم کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارتی افواج کو کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔