1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47
صدر عبداللہ صالح اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں، ہیلری کلنٹن
اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے یمن کے صدر علی عبداللہ صالح پر زور دیا ہے کہ وہ اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں۔ ادھر سیکورٹی فورسز اور طلبا کے درمیان جھڑپوں میں پینتیس طلبا زخمی ہوگئے۔
یمن کے قومی دن کے موقع پر ہیلری کلنٹن نے ایک بیان میں کہا کہ یمن میں عوام کی آواز دبائی اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ صدر علی عبداللہ صالح اقتدار کی منتقلی کا اپنا وعدہ پورا کریں۔ یمن کی حکومت کو اپنی عوام کی قانونی خواہش کو تسلیم کرنا چاہیے۔
دوسری جانب یمن کے ساحلی شہر ہدیدہ میں سیکورٹی فورسز اور طلبا کے درمیان جھڑپوں میں پینتیس افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فورسز نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔