1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47
شام: سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، 6 مزید افراد ہلاک
اے آر وائی - دمشق : شام کے وسطی شہر ہمز میں جنازے کے جلوس پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے چھ مزید افراد ہلاک ہوگئے۔ گذشتہ روز ہمز میں صدر بشار الاسد کے خلاف ایک مظاہرے کے دوران سیکورٹی فورسز نے جمہوریت پسندوں پر فائرنگ کردی تھی جس سے دس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
آج ان افراد کے جنازے اور تدفین کے موقع پر سیکورٹٰی فورسز نے ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھ مزید افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق شام میں گذشتہ نو ہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔