1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
اسامہ نے پاکستان سے ڈیل پرغور کیا،امریکی اخبارکادعویٰ
اے آر وائی - نیویارک : امریکی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ اسامہ کے کمپاؤنڈ سے ملنےوالی دستاویزات کےمطابق اسامہ بن لادن کا پاکستان میں حملہ نہ کرنے پر مشتمل حکومت پاکستان سےڈیل کا ارادہ تھا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کےمطابق اسامہ بن لادن نے پاکستان سے ڈیل کرنے کے متعلق مشورہ القاعدہ آپریشن کمانڈر عطیہ عبدالرحمان سے گزشتہ برس ایک مراسلے میں کیا۔ اسامہ کا خیال تھاکہ انہیں پاکستانی عوام میں حمایت حاصل ہوسکتی ہے اور اگر حکومت پاکستان انہیں سلامتی کی ضمانت دے تو القاعدہ پاکستان میں حملے نہیں کریگی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اخبار کو بتایا کہ انہیں القاعدہ ڈیل کی اس پیشکش کو حکومت پاکستان یا پاک فوج کے پاس پہنچنے کے شواہد نہیں ملے۔