تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55

افغان صدرکی چودہ شہریوں کی ہلاکت پر امریکا کو آخری وارننگ

اے آر وائی - کابل : افغان صدر حامد کرزئی نے صوبہ ہلمند میں نیٹو بمباری میں چودہ شہریوں کی ہلاکت پر امریکہ کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ ایسے آپریشن سے گریز کیا جائے جن میں سویلین ہلاکتیں ہوں۔ جبکہ وائٹ ہاؤس کےترجمان نے کہاہےکہ امریکا افغان صدرکےخدشات سمجھتاہے،اور اسے سنجیدگی سے لیتے ہیں۔



کابل میں صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر نے صوبہ ہلمندمیں نیٹو بمباری میں شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو سنگین غلطی قرار دیا۔ اور افغان عوام کی جانب سے امریکی فوج اور حکام کو حتمی وارننگ دی۔ صوبہ ہلمند کے ایک گاؤں میں نیٹو طیاروں کی بمباری میں دس بچوں سمیت چودہ افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل تھی۔ اہل علاقہ نے لاشوں کے ساتھ صوبائی گورنر آفس کے سامنے مظاہرہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.