1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55
پاکستان سےکشیدگی امریکی مفاد میں نہیں،جان مکین
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی سینیٹر جان مکین نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی امریکی مفاد میں نہیں، جبکہ سینیٹر جان کیری کہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کو اختلافات بھلاکر مثبت تعاون جاری رکھنا ہوگا۔
واشنگٹن میں پاکستان کے ساتھ تعلقات پر بات چیت کرتے ہوئے امریکی سینیٹر جان مکین کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تناؤ کے اثرات افغان جنگ پر پڑ رہے ہیٕں۔ موجودہ کشیدہ صورتحال میں امریکی قوم حکومت پاکستان کو ایک جارح کے طور پر دیکھتی ہے۔ جبکہ افغان صدر کے متعلق عوام کی رائےہے کہ حامد کرزئی ناشکر ےہیں۔
مکین نے کہاکہ پاکستان کے حقانی نیٹ ورک سے تعلقات باعث تشویش ہیں۔ اور اسلام آباد سے تعلقات کے متعلق امریکی فوجی قیادت اور پالیسی سازوں اختلافات ہیں۔ امریکی سینیٹر لوگر نے کہاکہ مستحکم پاکستان امریکا کے مفاد ہے۔