1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55
غیر ملکی ورکرز کے ویزے کی تجدید نہیں ہوگی ، سعودی وزیر
اے آر وائی - جدہ : سعودی عرب کے وزیر محنت عادل الفقیہہ نے کہاہے کہ ملک میں چھ برس تک کام کرنے والے غیر ملکی ورکرز کے ویزے کی تجدید نہیں کی جائیگی۔
سعودی عرب کے وزیر محنت عادل فقیہہ نے عرب اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں کہاکہ سعودی عرب میں بیروزگاری کی شرح بڑھ گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد سعودی عرب میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرکے مقامی نوجوانوں کا روزگار فراہم کرناہے۔ عادل نے یہ نہیں بتایاکہ اس فیصلے پر کب سے عمل درآمد ہوگا۔ اور کون سا ملک زیادہ متاثر ہوگا۔