1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
ہرات:خودکش دھماکوں اور فائرنگ سے نیٹو فوجی سمیت5افراد ہلاک
اے آر وائی - ہرات: افغان صوبے ہرات کے فوجی اڈے پر خودکش حملوں اور کابل میں فائرنگ سے ایک نیٹو فوجی سمیت پانچ افراد ہلاک اور چالیس کے قریب زخمی ہوگئے۔
ہرات صوبے کے گورنر داؤد صبا نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی فوجی اڈے کے گیٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکہ ہوا جبکہ دیگر حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی اڈا اطالوی فوج کے زیر استعمال ہے حملے میں چار افراد ہلاک اور سینتیس زخمی ہوگئے دوسری جانب کابل میں افغان فوج کی یورنیفام پہنے ایک شخص نے نیٹو فوجی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔