تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56

بھارت میں بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک

اے آر وائی - کرناٹک : بھارت میں بس کھائی میں گرنے سے کم از کم تیس افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ بھارتی ریاست کرناٹک کے قصبے چترا درگا میں اس وقت پیش آیا جب بنگلور جانے والی ایک مسافر بس ہائی وے پر پولیس کی کھڑی رکاوٹوں سے ٹکرا کر پل سے نیچے جاگری۔



بس کا ڈیزل ٹینک دھماکے سے پھٹنے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں دس بچوں سمیت کم از کم تیس مسافر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطاق بس میں چونسٹھ مسافر سوار تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.