1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
ترکی:حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں فوجی جنرل گرفتار
اے آر وائی - انقرہ : ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں ایئرفوس کے سربراہ اور سینیئرکمانڈر جنرل بیلجن بالانی کمرہ عدالت سے گرفتارکرلئے گئے۔
حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ سازش کے الزام میں جنرل بیلجین بالائی استنبول کی عدالت میں پیش ہوئے۔ جس کے بعد عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا۔ گزشتہ سال ایک فوجی جنرل کے گھر سے ملنے والے کاغذات کے بعد فوج کے چھ جنرل، ایک ایڈمرل اور ایک کرنل گزشتہ جمعہ کو عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم جنرل بیلجین ناسازی طبیعت کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔ لیکن آج انہوں نے پراسیکوٹر کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔